اقوام متحدہ (شِنہوا) مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے ملک کے وسطی علاقوں سے اپنا انخلا مکمل کرلیا ہے۔
اقوام متحدہ سیکریٹریٹ کے پریس آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ مشن نے جمعے کو موپتی کے علاقے سیورے میں اپنا کیمپ بند کردیا جس سے وسطی مالی میں اس کی موجودگی ختم ہوگئی۔ اس مشن کو فرانسیسی مخفف مائنسما کہا جاتا ہے۔
اوگوساگو اور ڈوئنٹزا اڈوں کے بعد سیورے کیمپ کی بندش مشن کے انخلا کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
مائنسما نے مالی کے اداروں اور شہری گروہوں کے ساتھ ملکر متعدد مقامی امن معاہدوں کی تکمیل میں سہولت فراہم کی ہے اور تعلیم ، صحت ، غذائی تحفظ اور پانی تک رسائی میں متعدد مقامی منصوبوں کی مالی تعاون کیا۔
مائنسما کے باقی اہلکار بھی رواں سال کے اختتام تک مالی چھوڑ دیں گے سوائے ان اہلکاروں کے جو مشن ختم کرنے کے لیے لازم ہیں۔
مالی میں مئی 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد قائم فوجی حکومت نے مائنسما سے دستبرداری کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے شمالی علاقوں میں جہادیوں کے حملے روکنے ہیں غیر مؤثر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جون میں ایک قرارداد کے ذریعے 31 دسمبر 2023 تک انخلا کی منظوری دی گئی تھی۔ مائنسما کی تحلیل یکم جنوری 2024 کو شروع ہو گی۔