• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کا غزہ بحران کے خاتمے کےلیے بڑے پیمانے پر کوششوں کامطالبہتازترین

March 05, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے صدر ڈینس فرانسس نے غزہ میں تشدد اور مصائب کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
ڈینس فرانسس نے ویٹو کے استعمال پر جنرل اسمبلی کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "سب سے پہلے لازم ہے کہ انسانی بنیادوں پرفوری جنگ بندی پر عمل درآمد کیا جا ئے ۔ بمباری کاسلسلہ اب بند ہونا چاہیے،" انہوں نے غزہ کی صورتحال کو "تباہ کن" جبکہ اموات کی تعداد اور بچوں اور خاندانوں پر پڑنےوالے اثرات کو"افسوسناک" قراردیتے ہوئے انہیں اجاگر کیا۔
جنرل اسمبلی کا اجلاس جنگ زدہ غزہ میں جنگ بندی کے مطالبےکے حوالے سےسلامتی کونسل کی تازہ ترین قرارداد کے مسودہ کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہوا، جہاں حالیہ دنوں میں قحط سے متعلق خوفناک پیش گوئی کے منظر نامے میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔
فرانسس کا کہناتھاکہ 1945 میں اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سےعالمی ادارے اور سلامتی کونسل کے ذمہ ایک بڑافرض ہے کہ نسلوں کو جنگ کی لعنت سے بچایا جائے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے بحران کے خاتمے کے لیے اب عملی اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا "گزشتہ ہفتے غزہ شہر کے مغرب میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران سینکڑوں افراد کا قتل اور زخمی ہونے کی اطلاع پر وہ دکھ اور خوف میں مبتلا ہیں۔