• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ یوکرائن کے اناج کے معاہدے کی تجدید کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، ترجمانتازترین

November 10, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی ادارے نے  بحراسود  کے زریعے اناج کے معاہدے  کی تجدید کی کوششوں  کے حوالے سے مشاورت جاری رکھی ہوئی  ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ایک ایسوسی ایٹ ترجمان سٹیفنی ٹریمبلے نے  کہا کہ ہم فریقین پر زور دیتے  رہے ہیں کہ وہ اس اقدام کے نفاذ میں مکمل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے رہیں اور جہازوں کی بروقت، محفوظ اور بلا روک ٹوک نقل و حرکت کو آسان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم پہلے ذکر کرچکے ہیں  یہ ایک اہم سپلائی لائن ہے اور اس راستے کے ذریعے دنیا کو خوراک کی زیادہ سے زیادہ اور اشد ضروری فراہمی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ  کانفرنس برائے  تجارت اور ترقی کی سربراہ ریبیکا گرائن سپان اور اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائےانسانی امور مارٹن گریفتھس جمعہ  کو جنیوا میں روس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے یہ مذاکرات میں ایک نئی پیشرفت ہے۔

بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرائن کے  اناج اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمد کی اجازت دینے والے معاہدے  بلیک سی گرین انیشیٹو کی ابتدائی مدت 120 دن ہے اور اس کی میعاد 19 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔  فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ اگر کسی فریق کو اعتراض نہ ہو تو معاہدے کو اس شرط  پرخود بخود بڑھایا جا سکتا ہے ۔

بحیرہ اسود کے روسی بحری بیڑے پر حملے کے بعد روس نے 29 اکتوبر کو اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں اپنی شرکت کومعطل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔  ماسکو نے بھرپور سفارتی مصروفیات کے نتیجے میں کئی  دنوں بعد دوبارہ اپنی شرکت پر آمدگی ظاہر کی ہے۔

بلیک سی گرین انیشیٹو کے ساتھ ساتھ روس کی  خوردنی  مصنوعات اور کھاد کی برآمد میں سہولت فراہم کرنے کا ایک ذیلی معاہدہ بھی ہوا۔ ماسکو  روسی برآمدات کے حوالے سے پیش رفت نہ ہونے کی بارہا  شکایت کررہا  ہے۔

ٹریمبلے نے اقوام متحدہ کو بلیک سی گرین انیشیٹو کی تجدید کے بارے میں روس سے کسی اطلاع کے حوالے  سے  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ(جنیوا میں)  یہ ملاقات اگلے  دوروز میں ہونے والی ہے۔ ایسے میں اس بات کا اندازہ نہ لگائیں کہ اس اجلاس میں کیا ہو گا۔