• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ انسانی حقوق سربراہ کا غزہ میں تنازع کے خاتمے کے مطالبے کا اعادہتازترین

September 10, 2024

جنیوا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے  غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 57 ویں اجلاس میں اپنے افتتاحی خطاب میں ترک نے اس بات پر زور دیا کہ  اس جنگ کو ختم کرنا اور ایک مکمل علاقائی تنازعہ کو روکنا ایک مطلق اور فوری ترجیح ہے۔

انہوں نے 7 اکتوبر  2023 کو تنازع کے آغاز کے بعد سے انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل پر اپنی تنقید جاری رکھتے ہو ئے  کہا کہ اسرائیل کی پالیسیوں اور اقدامات سے  مقبوضہ فلسطینی علاقے میں وسیع پیمانے پر ہونے والے ان غیر قانونی کاموں  کو مکمل طور پر حل کیا جانا چاہئے  جن کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے اپنی جولائی کی مشاورتی رائے میں بیان کیا ہے۔

وولکر ترک نے فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو  ہلاک کیا ہے، ہزاروں زخمی ہوئے ہیں اور بہت سے لوگ اب بھی غزہ میں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے  فلسطینیوں کی طرف سے اپنی بقا کے لئے ان کی  روزانہ کی جدوجہد پر بھیروشنی ڈالی اور نشاندہی کی کہ غزہ بھر میں تقریبا 19 لاکھ فلسطینیوں کو متعدد بار زبردستی بے گھر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں مہلک اور تباہ کن کارروائیاں  جو گزشتہ دو دہائیوں میں نہیں دیکھی گئیں  پہلے سے ہی سنگین صورت حال کو مزید خراب کر رہی ہیں، اور آبادکاروں کے شدید تشدد کی وجہ سے ان میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی جیلوں یا ایڈہاک فوجی تنصیبات میں قید تقریبا 10 ہزار فلسطینیوں کی حالت زار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 50 سے زیادہ  فلسطینی غیر انسانی حالات اور بدسلوکی کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔