اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ غزہ کے ساحل کے قریب امریکہ کے تعمیر کردہ تیرتے ہوئے پلیٹ فارم سے امداد کی فراہمی میں تعاون کرے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام کے ساتھ کئی ماہ کی بات چیت کے بعد عالمی ادارے نے انسانی بنیادوں پر کارروائیوں کےغیرجانبدار اور آزادی کے احترام تک غزہ کے لیے امداد کی ترسیل میں مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بے پناہ ضروریات کے پیش نظر فلوٹنگ پلیٹ فارم کا مقصد زمینی گزرگاہوں بشمول رفح، کریم شلوم اور ایریزکے ساتھ غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہے اس کا مقصد کسی زمینی گزرگاہ کو تبدیل کرنا نہیں ہے۔