• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ڈھاکہ میں چائنہ بلٹ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی گئیتازترین

September 04, 2023

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک پہلی ڈھاکہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے جزوی طور پر ٹریفک کے لئے کھول دی گئی جس نے ملک کی نقل و حمل کی تاریخ میں ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔

19.73 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے میں چین کی شانڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کمپنی لمیٹڈ (ایس ڈی ایچ ایس) ، پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ اور تھائی لینڈ کی ایک کمپنی نے مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر تے ہوئے اسے تعمیر کیا۔

ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اسے بنگلہ دیش کے شہر کے بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے نظام میں ایک نیاسنگ میل قرار دیا۔

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں پہلی ڈھاکہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کے ایک حصے کا منظر۔ (شِنہوا)

حسینہ  نے کہا کہ ایکسپریس وے ڈھاکہ کے رہائشیوں اور ملک بھر کے لوگوں کے لئے ایک  تحفہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ دارالحکومت اور ملک کے  دیگر حصوں کے درمیان مواصلات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے ایکسپریس وے کی تعمیر میں شامل تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ایس ڈی ایچ ایس گروپ کے ڈائریکٹر لی گوانگ نے منصوبے کی حمایت کرنے پر بنگلہ دیشی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی تعمیر کو تیز کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔کمپنی بنگلہ دیش کی ترقی اور اس کے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے جلد از جلد اس کو مکمل فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔