• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایتھوپیا کے وزیراعظم کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقاتتازترین

January 12, 2023

ادیس ابابا (شِنہوا)چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد سے  دارالحکومت ادیس ابابا میں ملاقات کی۔ ایتھوپیا کے وزیراعظم نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب اختتام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کی شاندار قیادت اور سیاسی دانشمندی کے لیے دلی ستائش کا اظہار کیا۔ احمد نے کہا کہ ایتھوپیا چین کے ساتھ گورننس میں تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ ایتھوپیا کے تمام لوگوں کے اتحاد  اور آزادی کو قائم ودائم رکھنے اور ملک کی ترقی اور احیاء کو تیز کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چھن کا پہلے غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ایتھوپیا کا انتخاب دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی اور دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کابھرپوراظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے، ماحول دوست معیشت، زراعت اور صنعتی پارک کی تعمیر جیسے شعبوں میں ایتھوپیا کا چین کے ساتھ تعاون مثالی رہا ہے اور اس کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس سے ایتھوپیا کو افریقہ میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملی ہے۔