• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایشین گیمز میں ڈوپنگ کے دو کیسز سامنے آگئےتازترین

October 04, 2023

ہانگژو(شِنہوا)  اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نےچین میں جاری ایشین گیمز میں ڈوپنگ کے دو کیسز کا اعلان کیا ہے۔  او سی اے نے گزشتہ روز بتایا کہ سعودی عرب کے طویل فاصلے کی دوڑ کے ایتھلیٹ محمد یوسف العسیری کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب ان کے 26 ستمبر کے ٹیسٹ میں ممنوعہ مواد ڈربیپوٹین (ڈی ای پی او) کا مثبت نتیجہ آیا تھا۔ پہلا کیس گزشتہ جمعرات کو سامنے آیا تھا جب افغانستان کے باکسر محمد خیبر نورستانی کاغیر متعین  چار ممنوعہ مادوں کے لیے لیا گیا ٹیسٹ مثبت  پایا گیا تھا۔

او سی اے کے مطابق، دونوں کھلاڑیوں کو بی نمونوں کے تجزیہ کی درخواست دینے کا حق حاصل ہے۔