• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایشیائی ترقیاتی بینک نےترقی پذیرایشیا اوربحرالکاہل کی معاشی نمو کا تخمینہ کم کردیاتازترین

December 29, 2022

منیلا(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے بگڑتی ہوئی عالمی معاشی صورتحال کے باعث ترقی پذیر ایشیا اوربحرالکاہل کےممالک  لیے اقتصادی ترقی کے مستقبل کے تخمینے  کو کم کر دیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک 2022 کے جاری کردہ  ضمیمہ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ  خطے کی معیشت اس سال 4.2 فیصد اور اگلے سال 4.6 فیصد کی شرح سے  ترقی کرے گی، جو ستمبر میں اس کی گزشتہ پیش گوئی بالترتیب 4.3 فیصد اور 4.9 فیصد سے کم ہے۔

مستقبل کے معاشی تخمینے میں کمی کے باوجود ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہناہے کہ ترقی پذیر ایشیا اب بھی ترقی کے لحاظ سے عالمی سطح پر دوسرے خطوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اور خطے میں مرکزی بینکوں کی جانب سے مالیاتی پالیسی میں سختی ، جغرافیائی سیاسی خطرات اور وبا کے طویل چیلنجز خطے میں اقتصادی بحالی کو سست کرنے کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سڑک کنارے کھانے پینے کا ایک اسٹال۔(شِنہوا)

ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکانومسٹ البرٹ پارک کا کہنا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل میں اقتصادی بحالی جاری رہے گی، لیکن عالمی حالات خراب ہونے کی وجہ سے  نئے سال کی طرف بڑھتے ہی خطے کی معاشی رفتار قدرے کم ہورہی ہے۔