• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سری لنکا کے لیے 35کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دیتازترین

May 29, 2023

کولمبو(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے سری لنکا میں معاشی استحکام کے لیے بجٹ سپورٹ کی مد میں 35کروڑ ڈالر کے خصوصی پالیسی پر مبنی قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ پروگرام سری لنکا کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت مالی امداد کے وسیع پیکیج کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو مستحکم اور اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنا ہے۔

اے ڈی بی نے کہا کہ سری لنکا کو ایک شدید اور غیر معمولی معاشی بحران کا سامنا ہے، اور بلند افراط زر نے قوت خرید کو ختم کر دیا ہے، ذرائع معاش متاثر اور ماضی میں حاصل کردہ ترقیاتی کامیابیاں ریورس ہوگئی ہیں۔

بینک  کے صدر ماساتسوگو اسکاوا نے کہا کہ اے ڈی بی ملک میں  شدید بحران اور سری لنکا کے لوگوں، خصوصاً غریب اور کمزور طبقات اورخواتین پر اس کے اثرات کے بارے میں فکر مند ہے۔