• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایشیا پیسیفک میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافے کی مخالفت کرتے ہیں:چینتازترین

September 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  امریکہ کی جانب سے غیر موجود خطرات کے بہانے ایشیا پیسیفک میں فوجی تعیناتی میں اضافے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

وزارت قومی  دفاع کے ترجمان وو چھیان نے  یہ بات گوام میں زمین سے فضا میں انٹرسیپٹرز اور ریڈارز سے بھری 20 نئی فضائی دفاعی سائٹس کے اضافے  کے امریکی منصوبے کے حوالے سے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وو نے کہا کہ امریکہ ایشیا پیسیفک میں فوجی تعیناتی میں اضافے کے لیے غیر موجود خطرات کو بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس سے دوسرے ممالک کے سلامتی کے مفادات کو نقصان اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ  کو سرد جنگ اور زیرو سم مائنڈ سیٹ اور تنگ نظر جغرافیائی سیاسی سوچ کو ترک  اور اس کے بجائے مزید ایسے کام کرنا چاہیئں جو عالمی امن اور استحکام کے لیے سازگار ہوں۔