• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایشیا بحرالکاہل کے خطے کو پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرنے میں بڑے چیلنج کا سامنا ہے: اقوام متحدہتازترین

March 22, 2023

بنکاک(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کی جانب پیشرفت کمزور پڑ گئی ہے اور حوالے سے کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔

اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا بحرالکاہل( ای ایس سی اے پی)  کی جانب سے گزشتہ روز یہاں جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ خطے نے مطلوبہ پیشرفت کا صرف 14.4 فیصد حاصل کیا ہے اور اس رفتار سے خطے کو تمام اہداف تک پہنچنے میں مزید 42 سال لگیں گے۔اقوام متحدہ نے 2015 میں پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے تحت پائیدار ترقی کے 17اہداف (ایس ڈی جیز) کی منظوری دی تھی۔

چیلنجز کے باوجود، رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ سستی اور صاف توانائی (ہدف7) اور صنعت، جدت و بنیادی ڈھانچہ (ہدف9) میں بجلی تک رسائی اور قابل تجدید توانائی،پسماندہ ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون میں اضافے کی وجہ سےکچھ پیش رفت ہوئی ہے۔  

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلائمیٹ ایکشن (ہدف13) کی طرف پیش رفت مسلسل پیچھے ہٹ رہی ہے اور اس منفی رجحان کو ریورس کرنے کے لیے اس ہدف کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ رپورٹ میں خطے میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پربھی زور دیا گیا ہے۔