بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل جغرافیائی سیاست کے مقابلے کے لیے داؤ پیچ کا میدان نہیں بلکہ امن اور ترقی کا مرکز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور جاپان کے درمیان ایک بڑے دفاعی معاہدے سے برطانیہ کے فوجیوں کو جاپان میں تعینات کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ یہ جاپان کی جانب سے ان اقدامات کا حصہ ہے جو ان کے بقول چین کی طرف سے درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اس کے ردعمل میں اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایشیا بحرالکاہل جغرافیائی سیاسی مقابلے کے لیے داؤ پیچ کا میدان نہیں بلکہ امن اور ترقی کا مرکز ہے ہے۔ چین تمام ملکوں کے لیے تعاون کا شراکت دار ہے اور کسی کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ملکوں کے مابین دفاعی تعاون ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، اعتماد اور تعاون کو بڑھانے کے لیے سازگار ہونا چاہیے۔ کسی خیالی دشمن کو نشانہ بنانا اس کا مقصد نہیں ہونا چاہیے، اس کے باوجود ایشیا بحرالکاہل میں بلاک محاذ آرائی کی فرسودہ ذہنیت کی نقالی کم ہونی چاہیے۔