بیجنگ(شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا 21 واں اجلاس منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوگا۔ چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ بیجنگ میں اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لی جیان نے پیر کو بتایا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے حکومتی سربراہان اور نمائندے،مبصر ممالک ،ایس سی اوکے مستقل اداروں کے سربراہان، ایس سی او انٹرپرینیورز کمیٹی ،ایس سی او انٹربینک کنسورشیم اور اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (ای ایس سی اے پی) کے نمائندے اور دیگر بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں اجلاس میں شرکت کریں گی۔