ووہان(شِنہوا) ایس ایف ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے ایژو شہر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی سے ملانے کے لیے ایک نئے فضائی کارگو روٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔
بوئنگ 747۔400 مال بردار طیارے نے بدھ کی صبح چین کے پہلے کارگو بارے مرکوز ہوائی اڈے ایژو ہواہو ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔
بیڑے کے حجم کے لحاظ سے چین کی سب سے بڑی ایئر کارگو کیریئر ایس ایف ایئرلائنز نے کہا کہ اس سے ہوائی اڈے کو مشرق وسطیٰ سے جوڑنے والے پہلے کارگو روٹ کا آغاز ہواہے۔
اس روٹ کے لئے ہفتہ میں ایک بار دو طرفہ ایئر کارگو سروس شیڈول کی گئی ہے جس میں مجموعی طور پر تقریباً 200 ٹن ایئر ایکسپریس کی گنجائش ہے۔
کارگو ایئرلائن کے مطابق نیا روٹ بنیادی طور پر جنرل کارگو، ای کامرس سامان اور ایکسپریس شپمنٹ کو سنبھالے گا جو چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مئوثر اور قابل اعتماد فضائی لاجسٹکس فراہم کرے گا۔
ایژو ہواہو ہوائی اڈے کو جولائی 2022 میں فعال کیا گیا تھا۔ یہ وسیع پیمانے پر کارگو ٹریفک اور کچھ مسافروں کی آمدورفت کے ساتھ کارگو پر مرکوز مرکزی ہوائی اڈہ بن چکا ہے۔ اس نے اپریل میں پہلے بین الاقوامی کارگو روٹ کا آغاز کیا تھا۔
ایس ایف ایئر لائنز چین کے معروف کورئیر انٹرپرائز ایس ایف ایکسپریس کی ایوی ایشن برانچ ہےجس کا صدر دفتر شین زین میں واقع ہے۔
یہ 84 مال بردار جہازوں کا بیڑا چلاتا ہے جو اندرون ملک اور عالمی سطح پر 90 سے زیادہ مقامات کو جوڑتا ہے۔