تہران(شِنہوا) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے اسرائیل-فلسطین کے جاری تنازعہ اور اس میں دونوں ممالک کے کردار پر تبادلہ خیال کیاہے۔
گزشتہ روز فون پر ہونے والی بات چیت میں ایرانی صدر نے کہا کہ موجودہ انتہائی حساس دور میں ایران اور سعودی عرب کو دو بڑے علاقائی ممالک کی حیثیت سے فلسطین کی مظلوم مسلم قوم کی حمایت اور دفاع کرنا چاہیےاوریہ کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ خطے میں سلامتی اور استحکام کو قائم کرنے اس کو یقینی بنانےاور فروغ دینے میں مدد کریں۔ رئیسی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب فلسطینیوں کے قانونی حقوق کی بحالی اور اسرائیل کی جارحیت اور جرائم کو ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ سعودی ولی عہد نے غزہ کے حالیہ واقعات کو "تکلیف دہ اور خطرناک" قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج مغربی ممالک سمیت تمام ممالک اچھی طرح جان چکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے حل میں کوئی بھی ناکامی ان کے لیے بہت سے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔