• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ شام، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم روکنے کا مطالبہتازترین

June 04, 2024

دمشق(شِنہوا) قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف  شام کی حکومت کے لیے ایرانی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

قائم مقام ایرانی وزیرخارجہ علی باقری نے شام کے اپنے پہلے دورہ کے دوران منگل کو دمشق میں اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اسرائیلی قابض افواج کے جرائم خاص طور پر غزہ کے جنوبی شہر رفح میں کارروائیوں کوفوری طورپر روکنے اورامداد کی فوری اور غیر مشروط ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

علی باقری نے مزید کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے ساتھ ہے اور استحکام اور ترقی کے حصول میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا ہے۔ دونوں وزراء خارجہ نے خطے میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پرافسوس کااظہار کیا۔