• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایرانی فوج نے مقامی سطح پر تیار کردہ 200 سے زائد ڈرون حاصل کر لیے: رپورٹتازترین

April 20, 2023

تہران(شِنہوا) ایران کی مسلح افواج نے جمعرات کو منعقدہ ایک تقریب میں مقامی طور پر تیار کردہ 200 سے زائد بغیر پائلٹ کے ڈرونز (یو اے ویز ) حاصل کرلیے۔

 ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  ارنا  کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب میں ایرانی فوج کے کمانڈر عبدالرحیم موسوی، وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی اور کئی دیگر اعلیٰ کمانڈروں اور حکام نے شرکت کی۔

ارنا کے مطابق ڈرونز کو ایرانی وزارت دفاع نے فوج کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا تھا۔

رپورٹ میں ڈرونز کی شناخت ابابیل-5، ابابیل-4، آرش، قرار، شاہریوار 10، اخگر، سوئچ بلیڈ اور ہوما کے ساتھ ساتھ دیگر سمندری اور عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ یو اے ویزکے طور پر کی گئی ہے۔

ارنا نے بتایا کہ ڈرونز جن میں تمام کم ریڈار کراس سیکشنز (آر سی ایس ) ہوتے ہیں، مختلف مشن جیسے کہ جاسوسی، دھماکہ، اینٹی راڈار، لوئٹرنگ اور گشت، فضائی ٹریکنگ اور دفاع کے ساتھ ساتھ موبائل اور مقررہ اہداف کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔