کابل(شِنہوا)ایران سے 2 ہزار 800 کے قریب افغان مہاجرین اپنے وطن افغانستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
افغانستان کی مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کی وزارت نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 2 ہزار 778 افغان مہاجرین ایران میں کئی سالوں تک پناہ گزین کی حیثیت سے رہنے کے بعد گزشتہ روز اپنے آبائی وطن افغانستان واپس لوٹے جبکہ مزید مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق25 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین ایران میں جبکہ تقریباً اتنی ہی تعداد پاکستان میں مقیم ہے۔