تہران(شِنہوا) ایران نے شمالی صوبے گیلان میں بڑی ریلوے کا افتتاح کر دیا ہے، یہ سروس جنوبی ایشیا کو شمالی یورپ سے ملانے والی بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ راہداری کے حصے کے طور پر کا م کر ے گی۔
نیم سرکاری تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی دارالحکومت رشت کو گیلان کے بندرگاہی شہر بندرِانزالی سے ملانے والی ریلوے کی افتتاحی تقریب میں ایران کے عبوری صدر محمد مخبر،سڑکوں اور شہری ترقی کے وزیر مہرداد بازرپاش سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تسنیم کے مطابق 37 کلومیٹر طویل ریلوے جس کی تعمیر 2006 میں شروع ہوئی تھی کی مسافروں اور کارگو کی منتقلی کی صلاحیت بالترتیب 6 لاکھ اور 70 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں اور شمالی بندرگاہوں کے ساتھ رابطے میں مدد کے ساتھ ساتھ ایران کے راستے علاقائی ممالک کے لیے کارگو کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔