تہران(شِنہوا) ایران نے مقامی طور اپ گریڈ کئے گئے ایم 60 ٹینک کی رونمائی کر دی،یہ ٹینک زیادہ اعلی حرکات و سکنات اور تباہ کن طاقت کا حامل ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس ٹینک کی رونمائی دارالحکومت تہران میں ایک تقریب میں کی گئی جہاں اسے ایرانی بری فوج کے حوالے کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹینک کو تہران میں قائم بری فوج کےپیداوار اور تزئین و آرائش کے مرکز میں مقامی ماہرین کی جانب سے بہتر بنایا گیا اور اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
ارنا کے مطابق یہ ٹینک ہتھیاروں کے فائر کنٹرول سسٹم، ایک مشین گن اور کمانڈر کی مشین گن لے جانے والے دو ڈگری فریڈم موشن پلیٹ فارم سے لیس ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کے پاس نئے کمانڈر کے برج، ری ایکٹو آرمر، انفراریڈ جیمنگ، ٹیلی کمیونیکیشن اور اینٹی ماڈرن وارفیئر سسٹم، اسموک گرینیڈ، رئیر، فرنٹ اور سائیڈ ویو کیمروں کے ساتھ ساتھ فائر الارم اور سپریشن سسٹم بھی موجود ہیں۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق یہ ٹینک چلتے پھرتے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نائٹ ویژن کیمروں سے بھی لیس ہے۔