• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران نے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے الزام میں تقریباً 60 امریکی اہلکاروں کو بلیک لسٹ کر دیاتازترین

January 02, 2023

تہران(شِنہوا)ایران نے اعلیٰ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے پر تقریباً 60 امریکی اہلکاروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں مہر کے مطابق  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے سابق کمانڈر حسین امیر عبداللہیان نے قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی سے قبل ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ایران امریکی حملے میں اپنے کمانڈر کے قتل کی تحقیقات کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ باور کرایا کہ ایران کی جانب سے ضروری اقدامات کرنے کے باوجود امریکہ اور مغربی ممالک اس مقدمے کو قانونی طور پر آگے بڑھانے کی ایرانی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

امیر عبداللہیان کے مطابق 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے بارے میں ویانا مذاکرات کے ایک حالیہ دور کے دوران امریکہ کی جانب سے اپنے سابق عہدیداروں کو ایران کی بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔