تہران(شِنہوا)ایران نے یورینیم کی افزودگی 60 فیصد سے زائد خالص سطح پر کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات حقائق کے منافی ہیں۔ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی نیسرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلومبرگ کی رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ ایران میں بین الاقوامی جوہری نگرانی کرنے والوں نے گزشتہ ہفتے 84 فیصد خالص یورینیم کی افزودگی کا پتہ لگایا ہے جو جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار سطح سے صرف 6 فیصد کم ہے۔تنظیم کے ترجمان نے اسے بدنام کرنے کی مہم قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ60 فیصد سے زائد یورینیم کے ذرات کی موجودگی کا مطلب 60 فیصد خالص سطح سے زائد افزودگی نہیں ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں جواب دیا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنی حالیہ تصدیقی سرگرمیوں کے نتائج پر بات کر رہی ہے اور وہ اس حوالے سے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کرے گی۔