• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران نے یوکرین کیخلاف روس کو فوجی امداد دینے کا نیٹو کا دعوی مسترد کر دیاتازترین

July 12, 2024

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے رہنماوں کی جانب سے روس یوکرین تنازعے میں ایران کی طرف سے ماسکو کو فوجی مدد دینے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں نیٹو ممالک کے رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے ایک حصے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا۔

نیٹو نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران اور عوامی جمہوریہ کوریا، یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کو براہ راست فوجی مدد فراہم کر رہے ہیں جس سے تنازعہ بڑھ رہا ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایران اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد اور سیاسی سمجھتا ہے اور روس اور ایران کے درمیان  تعاون کو یوکرین کی جنگ سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے اور دنیا بھر میں پائیدار استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد دینے کے اپنے عزم پر قائم ہے، ایران نے روس کو یوکرین کے خلاف استعمال کیلئے کبھی بھی ڈرون فراہم نہیں کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران  ابھی بھی  یوکرین تناز عے کے سیاسی حل اور دیرپا امن کے قیام پر زور دیتا ہے۔

یوکرین  اور  کچھ مغربی ممالک نے ایران پر یوکرین کے ساتھ جاری تنازع میں استعمال کے لئے روس کو خودکش ڈرون اور دیگر ہتھیار برآمد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔  

ایران ان الزامات کو بے بنیاد  قرار دیتے ہوئے بار بار مسترد کرتا رہا ہے اور کہتا رہا ہے کہ اس نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے آغاز سے چند ماہ قبل روس کو 'محدود تعداد میں  ڈرون دیے تھے۔