• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین نے بھرپور مذمت کیساتھ اسرائیلی پابندیوں کو مسترد کر دیاتازترین

January 07, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین نے اسکے شہریوں پر عائد کی جانیوالی اسرائیلی انتقامی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی اقدام کے جواب میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، فلسطینی عوام اور اس کی قیادت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے توثیق شدہ حقوق کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے، خواہ اس کی کوئی بھی قیمت کیوں نہ ہو۔

نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ فلسطینی ریاست فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کیلئے سیاسی، سفارتی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے عالمی برادری اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متصادم اسرائیلی دھمکیوں کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ انتہا پسند اسرائیلی حکومت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کیلئے کشیدگی میں اضافہ کی کوشش کر رہی ہے۔