تہران(شِنہوا) ایران نے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کے امریکی انٹیلی جنس حکام کے دعوی کو مستردکردیاہے۔
سرکاری خبر ایجنسی ارناکےمطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے یہ بیان امریکی انٹیلی جنس حکام کی جانب سے اس دعوے کے بعد جاری کیا کہ ایران امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی کوششوں کو کمزور کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
ایران کے مستقل مشن نے اس بات پر زور دیا کہ تہران کا امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا کوئی مقصدنہیں اورنہ ہی وہ ایسا کچھ کررہاہے، اس طرح کے الزامات انتخابی مہم کو مصنوعی طور پر تیز کرنے کے لیے نفسیاتی آپریشنز کے فریم ورک کا حصہ ہیں۔