ایران نے امریکہ کےبھٹکے ہوئے بغیر ملاح بحری جہاز کو پکڑ لیا، رپورٹتازترین
September 01, 2022
تہران(شِنہوا)ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے جہاز رانی کے راستے کو محفوظ بنانے اور حادثات سے بچاؤ کیلئے خلیج میں امریکہ کے بھٹکے ہوئے ایک بغیر ملاح بحری جہاز کو پکڑ لیاہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بدھ کے روز ایک خبر میں بتایا کہ بحری جہاز جس کا اپنے کنٹرولنگ بیس سے نیوی گیشن رابطہ منقطع ہو گیا تھا کو بعد ازاں ایک امریکی جنگی جہاز کے جائےوقوعہ پر پہنچنے اور اسے حفاظتی ضوابط اور محفوظ نیوی گیشن کے عمل کے بارے میں بریفنگ دینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بغیر ملاح امریکی بحری جہازوں کو حال ہی میں بحرین سے ایران کے جنوبی پانیوں میں بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں پر "بغیر ملاح بحری جہازوں کے پروٹوکول کی تعمیل کیے بغیر" تعینات کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آئی آر جی سی نے امریکہ کے بغیر ملاح بحری جہاز کو پکڑنےکی کوشش کی لیکن امریکی بحریہ کے ایک گشتی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے انہیں روک دیا۔