تہران(شِنہوا)ایران میں ایک عدالت نے چار افراد کو جعلی شراب تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے جس کے استعمال سے جون میں شمالی صوبے البرز میں سینکڑوں افراد متاثرہوئے تھے۔
ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی نے ایرانی عدلیہ کے ترجمان مسعود سیٹیشی کے حوالے سے بتایا کہ مجموعی طور پر 208 افراد زہریلی شراب پینے سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے 17 ہلاک اور دیگر 191 افراد زخمی یا معذور ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد نے غیر قانونی طور پر ایک طبی آلات کی دکان سے صنعتی الکوحل خرید کر اس سے جعلی الکوحل والے مشروبات تیار کر کے صوبے میں تقسیم کیے تھے۔
مسعود سیٹیشی نے کہا کہ مرکزی ملزم نے کیمیا کے مضمون کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ لیبارٹری کا ماہر ہے۔
مسعود سیٹیشی نے کہا کہ چار افراد کو موت کی سزاؤں کے علاوہ سات افراد کو ایک سے پانچ سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان اور ان کے وکلاء کو عدالتی فیصلوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ سزا کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔