ایران میں منی بس اور ٹرک کے مابین تصادم میں 16 افراد ہلاکتازترین
August 31, 2022
تہران(شِنہوا)ایران کے جنوب مغربی علاقے میں ایک منی بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں کم ازکم 16 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہرکی خبر کے مطابق شوشتر یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ مجتبیٰ کلانتر نے منگل کے روز بتایا کہ جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں گاومیش آباد سے شوشترجانیوالی شاہراہ پر آج صبح منی بس اور ٹرک کے مابین تصادم ہوا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بس میں موسمی مزدور سوار تھے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ 11ایمبولینسوں کو فوری طور پر جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔
قبل ازیں خوزستان کے طبی ہنگامی مرکز کے دفتر تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر عارف عسل شارحانی نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایک ہیلی کاپٹر بھی روانہ کیا گیا ہے۔
صوبائی پولیس نے اس جان لیوا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔