• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران میں جرمن سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی،بے بنیاد الزامات پر احتجاج کیا گیاتازترین

December 22, 2023

تہران(شِنہوا) ایران نے جرمنی کی ایک عدالت کی جانب سے "بے بنیاد الزام"عائد کیے جانے پر تہران میں جرمنی کے سفیر ہانس اُدو موزیل کوزارت خارجہ میں طلب کیا۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد نی لی احمدآبادی نے جرمن سفیر سے جرمنی میں ایک عبادت گاہ پر آتش زنی حملے کی مبینہ سازش پر برلن میں ایرانی ناظم الامور کی "ناقابل قبول" طلبی پر احتجاج کیا۔  بیان کے مطابق جرمن سفیر کو یاد دلایا گیا کہ ایران بقائے باہمی کے اصول کو فروغ دینے می ں شاندار ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے، کیونکہ اسلام اور ایرانی ثقافت میں ابراہیمی مذاہب کےاححت ام کو ایک قابل قدر حیثیت دی گئی ہے۔