• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران میں بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئیتازترین

January 05, 2024

تہران(شِنہوا)  ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں دو بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ میں ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے، 33 خواتین اور 12 افغان شہری شامل ہیں۔ دو بم دھماکے بدھ کو کرمان میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں ہوئے جن میں 284 افراد زخمی ہوئے تھے۔