تہران (شِنہوا) ایران کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز نے صوبہ خوزستان کے جنوب مغربی شہر ایزہ میں ہلاکت خیز دہشت گرد حملے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایک نیم سرکاری خبر رساں ا دارے مہر نے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے پراسیکیوٹر جنرل عباس حسینی پویا کے حوالے سے بتایا کہ یہ کارروائی ایران کی انٹیلی جنس وزارت، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور پولیس نے مشترکہ طور پر کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو دیگر افراد مارے گئے ہیں۔
ایزہ کے ایک بازار میں 16 نومبر کو چلتی ہوئی گاڑی کے ذریعے کیے گئےحملے میں ایک 10 سالہ لڑکے اور ایک خاتون سمیت 7افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے تھے۔