تہران (شِنہوا) ایران نے صدارتی انتخابات کے بارے میں ایک امریکی عہدیدار کےریمارکس کو مداخلت آمیزقرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یہ ردعمل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایران کے لیے امریکہ کے نائب نمائندہ خصوصی ابرام پیلے کے بیان پردیا۔
ابرام پیلے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں ایرانی حکومت کے خلاف متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے انتخابات "منصفانہ اور آزادانہ تھے" نہ ہی "ملک کی سمت میں بنیادی تبدیلی" کے لیے سازگار تھے۔ کنعانی نے کہا کہ امریکی عہدیدارکے ریمارکس "کھلی مداخلت اور مضحکہ خیز" تھے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام ایسے "فضول" بیانات دے کر کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔