تہران(شِنہوا) ایران کے جوہری توانائی کے ادارے (اے ای او آئی) کے سربراہ محمد اسلامی نے ملک کے "پرامن" جوہری پروگرام کے خلاف مغرب کے "بے بنیاد" الزامات کی مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد اسلامی نے دارالحکومت تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ اے ای او آئی ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مغرب کے اس "واویلے" کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کچھ ممالک نے رقم خرچ کرکے اپنی جوہری ٹیکنالوجی اور صلاحیت حاصل کی ہے، ایران نے مقامی ماہرین کی کوششوں سے اپنا "بلند مقام" حاصل کیا ہے۔ سلامی نے کہا کہ ان کی مدت کے دوران، اے ای او آئی نے ملک کی جوہری توانائی کے ان پہلوؤں کو ترقی دینے کی کوشش کی ہے جن سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری اور اس کے اثرات مزید دیرپا ثابت ہوسکیں۔