کراچی میں ایک حملے کے بعد لوگ پولیس کی عمارت کے باہر جمع ہیں۔(شِنہوا)
تہران(شِنہوا)ایران نے کراچی میں ایک پولیس دفتر پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، عوام اور متاثرین کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
کراچی میں پولیس اور ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ جمعہ کی رات دہشت گردوں کے ایک گروپ کی پولیس کی عمارت پر فائرنگ کے نتیجے میں کم سےکم تین حملہ آور ہلاک اور 19 افراد زخمی ہوئے۔