• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کی نگورنو کاراباخ کی آذربائیجان میں واپس شمولیت کی حمایتتازترین

October 02, 2023

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے  کہا ہے کہ ان کے ملک نے ہمیشہ آذربائیجان میں نگورنو کاراباخ علاقے کی واپس شمولیت کی حمایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں قفقاز کے خطے کی تازہ ترین پیشرفت کے حوالے سے ایران کے موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

ناصرکنعانی نے کہا کہ ایران نے بارہا اور واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ آذربائیجان اور آرمینیا کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے لیکن وہ جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے مسائل کوعلاقائی  حکمت عملی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی مذاکرات خاص طور پر دونوں طرف سے تین تین فریقوں پر مبنی  بات چیت کی حمایت کرتا ہے جس میں قفقاز کی تین  ریاستیں آرمینیا، آذربائیجان اور جارجیا  اور ان کے تین ہمسایہ ممالک روس، ترکیہ اور ایران شامل ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم خاص طور پر علاقائی معاملات میں بین الاقوامی مداخلت اور خطے میں غیر ملکی موجودگی کے خلاف ہیں۔