ایران کی مسلح افواج ہر سطح پر خطرات کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاسدران انقلابتازترین
September 02, 2022
تہران(شِنہوا)ایران کی مسلح افواج مختلف قسم کے دفاعی ہتھیاروں سے لیس اور کسی بھی سطح پر خطرات کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس کے مطابق سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے چیف کمانڈر حسین سلامی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز وزارت دفاع کی جانب سے منعقدہ دفاعی اور الیکٹرانک جنگی نمائش کے دورے کے دوران کیا۔
انہوں نے دفاعی شعبے میں ملک کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اس میدان میں کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت شاندار ، طاقتور اور دشمنوں کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور بین الاقوامی تکنیکی پیش رفت اور دشمنوں کے خطرات سے ملک کا دفاع کرنے کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔
حسین سلامی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے فوجی ساز و سامان اور دفاعی نظام کو اپ گریڈ کرے تاکہ فوجی صلاحیتوں اور تکنیکی ترقی کی رفتار کے لحاظ سے ترقی یافتہ ممالک سے اپنی دوری کو کم کیا جا سکے۔