• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کی جوہری تنصیبات کی تعمیر سے متعلق مغربی میڈیا کے دعوے کی تردیدتازترین

May 24, 2023

تہران(شِنہوا)ایران کے جوہری توانائی کے سربراہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے اس دعوے کی تردید کی کہ ایران زمین کی گہرائی میں جوہری تنصیب تعمیر کررہا ہے۔

ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے صدر محمد اسلامی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ایران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ضوابط اور حفاظتی معاہدوں کے مطابق کام کر رہا ہے اور جب بھی وہ کسی بھی سرگرمی کو انجام دینے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ ایجنسی کو ان انتظامات اور ان پر مبنی کارروائیوں سے آگاہ کرتا ہے۔ 

ایسوسی ایٹڈ پریس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ملک کے وسطی حصے میں زگروس پہاڑوں کی چوٹی کے قریب ممکنہ طور پر جوہری تنصیب تعمیر کررہا ہے جو ایسے مقامات کو تباہ کرنے  والےامریکی ہتھیاروں کی پہنچ سے دور ہے۔