• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کی غزہ میں اسکولوں پر اسرائیل کے تباہ کن فضائی حملوں کی مذمتتازترین

August 05, 2024

تہران (شِںہوا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے غزہ شہر میں النصر اور حسن سلامہ اسکولوں پر اسرائیل کے تباہ کن فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کعنانی نے اس حملے کو اسرائیل کا "تازہ ترین جنگی جرم" قرار دیا جس میں 25 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچی ادرائی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسکول میں چھپے ہوئے حماس کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں عسکریت پسندوں پر حملہ کیا تھا۔

کعنانی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلیوں کی "ہولناک بربریت" اور "جنگی جرائم" کے باوجود ، "فلسطینی سرزمین اور خطے میں اسٹریٹجک توازن اسرائیل اور اس کے گمراہ کن حامیوں کے حق میں نہیں جائے گا۔

غزہ میں قائم صحت حکام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سےغزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 39 ہزار 583 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔