تہران(شِنہوا)ایران کی آئینی کونسل نے ملک کے 14 ویں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کی توثیق کر دی ہے جس کا مطلب ہے کہ امیدوار اب رن آف کیلئے انتخابی مہم شروع کر سکتے ہیں۔
یہ اعلان کونسل جو انتخابی عمل اور نتائج کی نگرانی کرنیوالا ادرہ ہے ، کے ترجمان ہادی تاہان ناظف نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویوکیا۔
ا نہوں نے کہا کہ ادارے نے تحقیقات اور جائزے کے بعد نتائج کی تصدیق کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی امیدوار نے شکایات درج کرانے کے قانونی وقت کی مدت کے دوران انتخابات کے نتائج پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے، انتخابی مہم جمعرات کی صبح یا رن آف سے 24 گھنٹے پہلے تک جاری رہ سکتی ہے۔
صدارتی دوڑ کے لیے ووٹنگ کے پہلے مرحلےمیں جو جمعہ کی صبح شروع ہوئی اور تین بار توسیع کے بعد آدھی رات کو ختم ہوئی ، کسی بھی امیدوار نے فتح کے لیے درکار کل ووٹوں کے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کیے تھے۔
اب 5 جولائی کو پہلے مرحلے میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے سرفہرست امیدواروں کے درمیان رن آف ہو گا - ایران کے اصلاح پسند رہنما سابق وزیر صحت مسعود پیزشکیان جنہوں نے پہلے راؤنڈ میں 42 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے کا مقابلہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات میں سابق اعلی مذاکرات کار اصول پسند رہنما سعید جلیلی سے ہو گا جنہوں نے کُل کا 38 فیصد حاصل کئے ۔