• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کالبنان کے خلاف کسی بھی نئی مہم جوئی پراسرائیل کو انتباہتازترین

July 29, 2024

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں مجدل شمس کے جان لیوا واقعے کو بہانہ بنا کر لبنان کیخلاف کسی بھی نئی مہم جوئی سے اسے سختی سے خبردار کیا ہے۔

انہوں یہ بات اسرائیلی حکام  کی طرف سے حزب اللہ کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کے  ردعمل میں جاری ایک بیان میں کہی۔

کنعانی نے کہاکہ اسرائیل من گھڑت منظر نامے کا سہارالے کر فلسطینیوں کیخلاف وسیع پیمانے پر  کئے جانے والے  جرائم  سے عالمی  رائے عامہ اورعالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دےکر کہا کہ اسرائیل مجدل شمس میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں کوئی تبصرہ یا فیصلہ دینے کی کم از کم  اخلاقی اہلیت  رکھنے میں ناکام رہا ہے اورا س کے دعووں پر دوسرے لو گ بھی  کان نہیں دھریں گے۔

کنعانی نے بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مہم جوئی کے خلاف  لبنان اور مشرقی ایشیا کے استحکام اور سلامتی کی حمایت کریں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا کوئی بھی احمقانہ اقدام خطے میں عدم استحکام،عدم سلامتی اور کشیدگی  میں اضافے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے احمقانہ طرز عمل کے غیر متوقع نتائج اور رد عمل  کا ذمہ دار اسرائیل خود ہوگا۔

انہوں نے امریکی حکومت کو عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرنے اور اسرائیل کو خطے میں  نئی آگ شروع کرنے  سے روکنے کا مشورہ بھی دیا۔