• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کاکویڈ-19سے متعلق صحت عامہ کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلانتازترین

July 25, 2023

تہران(شِنہوا) ایران کی وزارت صحت نے منگل کو ملک میں کویڈ-19 سے متعلق صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزارت صحت نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ عوام کے لیے چہرے کا ماسک پہننا اب لازمی نہیں ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اس عملے کو بھی چہرے پر ماسک پہننے سے استسنیٰ دیا جائے گاجن کے کام کرنے کی جگہ پرانفکشن منتقلی  کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تاہم وزارت صحت نے معمر افراد ،مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد اور کویڈ-19کے مریضوں سے براہ راست رابطے میں رہنے والے افراد کو ماسک پہنتے رہنے کا مشورہ دیا ہے۔