• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کااسرائیل کی طرف سے کسی بھی خطرے پر مبنی غلط اقدام کا فیصلہ کن جواب دینے کا عزمتازترین

March 03, 2023

تہران(شِنہوا)اقوام متحدہ میں ایران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ملک کے خلاف کسی بھی غلط اقدام یا دھمکی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر پیڈرو کومیساریو افونسو اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں کہی۔

ایراوانی نے کہاکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشورکے مطابق ایران اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی اور مفادات کا دفاع کرنے کا اپناجائز اور موروثی حق محفوظ رکھتا ہے اور جہاں بھی اور جب بھی ضروری سمجھے اسرائیل کی طرف سے کسی بھی خطرے پر مبنی غلط اقدام کافیصلہ کن جواب دے گا۔

ان کا یہ تبصرہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے 21 فروری کو ایران کے اہم انفراسٹرکچر اور جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی کے جواب میں آیا ہے۔