• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کا سپرسونک کروز میزائل ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا دعویٰتازترین

August 09, 2023

تہران(شِنہوا)ایران نے سپرسونک کروزمیزائل بنانے کا"تکنیکی طریقہ" جاننے کا دعویٰ کیا ہے جواس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے۔

نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ ایسے موقع پرکیاگیا ہے جب آبنائے ہرمزمیں امریکی فوجی موجودگی میں اضافے سے گزشتہ ہفتوں میں خلیج میں امریکہ کے ساتھ  اس کی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نئی کامیابی سے ایران کی کسی بھی فوجی تصادم کی صورت میں ردعمل کی طاقت اور حملہ آور قوتوں کو بروقت کارروائی سے روکنے کی قوت میں بہت اضافہ ہواہے۔