• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کا روس کے تعاون سے سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنےکا منصوبہ: میڈیارپورٹتازترین

March 06, 2023

تہران(شِنہوا)ایران روس کے تعاون سے دسمبر 2023 میں مقامی سطح پر بنائے گئے دو سیٹلائٹس خلاء میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایرانی سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی ( آئی ایس این اے) کی رپورٹ کے مطابق علم پر مبنی کمپنیوں کے ایک ایرانی کنسورشیم  نے کوثر اور ہد ہد نامی  دو سیٹلائٹس تیار کئے جنہیں غیر ملکی راکٹ کے ذریعے زمین کی سطح سے 500 کلومیٹر اوپر مدار میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

کوثر ایک مشاہداتی سیٹلائٹ ہے جس کی امیجنگ ریزولوشن 3.5 میٹر فی پکسل ہے اور اسے  زرعی مقاصد، سروے اور حد بندی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سیٹلائٹ کی مدارمیں عمر دو سال ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہد ہد سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ زراعت، نقل و حمل اور بحران کے انتظام کےلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایس این اے نے کوثر اسپیس کنسورشیم کے سربراہ حسین شہرابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹس خلاء میں بھیجنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔