• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کا اصفہان میں فوجی پلانٹ پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا اعلانتازترین

January 29, 2023

تہران (شِںہوا) ایرانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وسطی صوبہ اصفہان میں ایک فوجی پلانٹ پر ڈرون حملے کو کامیابی سے ناکام بنادیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر کے ایک فوجی پلانٹ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نا کام حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 30 منٹ  کیا گیا۔

اتوار کے روز بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایک ڈرون کو پلانٹ کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا اور مار گرایا جبکہ دیگر 2 اس کے دفاعی جال میں پھنس کر ناکارہ ہوگئے۔

وزارت کے مطابق پلانٹ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا تاہم حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ۔

اصفہان کے نائب گورنربرائے سیاسی اور سلامتی امور محمد رضا جان ناصری نے کہا کہ سیکیورٹی حکام نے حملے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔