تہران(شِنہوا) ایران نےاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کی حالیہ قرارداد کے تحت مجوزہ "سیاسی" حقائق تلاش کرنے والے مشن کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق پیر کو وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ان خیالات کااظہاراقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس میں منظور کردہ تہران مخالف قرارداد سے متعلق ایک سوال کی جواب میں کیا۔انسانی حقوق کمیشن کا اجلاس جرمنی اور آئس لینڈ کی درخواست پر ایران کے حالیہ واقعات پر بات چیت کے لیے بلایا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ماہرین، فقہا کے ساتھ ساتھ عوام کے سرکاری اور غیر سرکاری نمائندوں پر مشتمل ایک قومی کمیٹی قائم کی ہے جو حالیہ واقعات کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔
کنعانی نے کہا کہ اس حوالے سے ایرانی حکومت کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی ضروری اور قومی ذمہ داری پر قائم ہے اور اپنی ذمہ داریاں پوری ذمہ داری سے ادا کر رہی ہے۔