تہران(شِنہوا)ایران کے وزیر دفاع رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ ان کا ملک برآمدات پر مبنی دفاعی مصنوعات کی پیداوار میں موجودہ ایرانی کیلنڈ ر سال میں 50 فیصد اضافہ کرے گا جو 20 مارچ 2025 کو ختم ہو گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق انہوں نے یہ بات مغربی ایرانی صوبے ہمدان میں اس سال وزارت کے اہداف بیان کرنے سے متعلق کانفرنس میں کہی ۔
انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع نے ایران کی مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے اور برآمدات میں اضافے کے لیے دفاعی مصنوعات کی پیداوار کو بڑھانے کی جانب طویل پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے دفاعی مصنوعات کی مقامی مانگ کو پورا کرنے میں ایران کی کامیابی کو اجاگر کیا اور کہا کہ ان کی وزارت ایرانی دفاعی صنعت کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مانگ کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔