• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران اور ترکیہ کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافے سے علاقائی کشیدگی بڑھنے کا انتباہتازترین

July 02, 2024

تہران(شِنہوا) ایران اور ترکیہ نے غزہ میں اسرائیل  کےطویل حملوں اور لبنان پر ممکنہ حملے کے سنگین نتائج  کےبارے میں خبردار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ایران کے نگران وزیر خارجہ علی بگیری کانی اور ترک وزیر خارجہ  ہکان فیدان نے ٹیلی فون پر غزہ کی تازہ ترین صورتحال،فلسطینوں کیخلاف اسرائیلی جنگی جرائم اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم اور لبنان پر حملے کی اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ لبنان  اسرائیلی دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے مکمل تیا ر ہے ۔اسرائیل کی لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اس کو مہنگی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کو نو ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے  لیکن اسرائیلی تاحال صورتحال کو  اس سے پہلے والی صورتحال پر واپس لانے کے قابل نہیں ہو ئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جاننا چاہیے لبنان میں  ان کی کوئی نئی غلطی علاقائی سطح پر ان کے خلاف ایک نئی صورتحال کے طرف لے جائے گی اور وہ اپنی اس تزویراتی غلطی پر جرائم کا سہارا لینے کے باوجود ازالہ نہیں کر سکیں گے۔

ترک وزیر کارجہ فیدان نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایران کی کوششوں کی تعریف کی اور غزہ کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی  جرائم  کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ اور تہران کے لئے یہ بہت اہم ہے کہ وہ فلسطین کے مسئلے پر تعاون جاری رکھیں، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھیں۔

دونوں عہدیداروں نے ریل ٹرانسپورٹ اور علاقائی امور سمیت دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قفقاز کے خطے میں تہران اور انقرہ کے درمیان 3 +3 فارمیٹ کے فریم ورک کے اندر تعاون بڑھانے پر زور دیا ، جس میں آرمینیا ، آذربائیجان اور جارجیا کی تین قفقاز ریاستیں اور ان کے تین ہمسایہ ممالک روس ، ترکیہ اور ایران شامل ہیں۔