• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا فون پرغزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

October 12, 2023

تہران(شِنہوا)ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزرائے خارجہ نے فلسطین اسرائیل تنازعہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایران کے حسین امیر عبداللہیان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کی ضرورت پرزور دیا۔

ایرانی اعلیٰ سفارت کار نے غزہ میں عوام  پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطینی انکلیو کے محاصرے میں شدت کی مذمت کرتے ہوئے مسلم اور عرب ریاستوں سے فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

امیر عبداللہیان نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانےسے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے اسرائیل ذمہ دار ہے اور اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کےوزیرخارجہ نےغزہ کےلوگوں کی مددکرنےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کو فلسطینی انکلیو سے باہر منتقل کرنے کے لیے محفوظ راستے بنانے میں مدد فراہم کریں۔